میرا بھی ”جنسی استحصال ہوا ،جو بڑا تکلیف دہ تھا ،بھارتی فلموں کی بڑی اداکارہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں

میرا بھی ”جنسی استحصال ہوا ،جو بڑا تکلیف دہ تھا ،بھارتی فلموں کی بڑی ...
 میرا بھی ”جنسی استحصال ہوا ،جو بڑا تکلیف دہ تھا ،بھارتی فلموں کی بڑی اداکارہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمری میں مجھے بھی جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیااور وہ عمل میرے لئے انتہائی” تکلیف دہ “ عمل تھا ۔

مزید پڑھیں:بھارتی سپر سٹارعامر خان کی ماں نے اپنے بوڑھے بیٹے کے لئے ”بیوی “ ڈھونڈ لی ،مسٹر پرفیکٹ ماں کی پسند پر خوشی سے نہال،لگتا ہے خواب پورا ہو گیا :عامر خان

ہندوستانی نجی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور نے بچپن میں ”جنسی استحصال “ بننے کا انکشاف حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں 4دیگر بھارتی حسیناﺅں ودیا بالن ،انوشکا شرما ،عالیہ بھٹ اور رادھیکا اپٹے کی موجودگی میں دوران گفتگو کیا ۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہو ں کہ جب میں چھوٹی تھی تو میرا بھی ”جنسی استحصال “ کیا گیا اور میرے لئے یہ انتہائی تکلیف دہ امر تھا ،تاہم سونم کپور نے اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا کہ اس کے ساتھ ”جنسی استحصال “ کرنے والے کون تھے ؟وہ کوئی ایک تھا یا ایک سے زیادہ تھے اور کیا اداکارہ کا جنسی استحصال کرنے والا اس کا کوئی اپنا تھا یا غیر؟اس شو میں اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال ہونا سونم کپور کی غلطی نہیں ہے اور یہی سب سے بڑا تکلیف دہ امر ہوتا ہے جو جنسی استحصال کا شکار ہونے والے جو جھیلنا پڑتا ہے ۔

اسی شومیں بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بچپن کی یادوں کو کریدتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں اکثر ان سے سوال کیا کرتی تھیں کہ کیا کسی نے اسے غلط طریقے سے چھوا ہے؟ انوشکا نے کہااس وقت میں سوچتی تھی کہ میری ماں کو کوئی پریشانی ہے، کیونکہ اس وقت مجھے تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ پوچھ کیا رہی ہیں؟ اور کیا جاننا چاہتی ہیں؟۔عالیہ بھٹ نے اس معاملے پر کہاہماری زندگی بلبلوں جیسی ہے، اور ہماری حقیقت دراصل حقیقت نہیں ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ بات سونم کپور کے بارے میں کہی تھی یا نہیں۔

مزید : تفریح