جنید جمشید سے 3 مرتبہ ملاقات ہوئی، بہترین اور دینی شخص تھے:اداکارعامر خان

جنید جمشید سے 3 مرتبہ ملاقات ہوئی، بہترین اور دینی شخص تھے:اداکارعامر خان
جنید جمشید سے 3 مرتبہ ملاقات ہوئی، بہترین اور دینی شخص تھے:اداکارعامر خان

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میری جنید جمشید سے 3بارملاقات ہوئی ہے وہ بہت بہترین اور دینی انسان تھے۔

نجی ٹی و ی  اے آر وائے نیوز کے مطابق معروف بھارتی اداکار عامر خان نے حویلیاں میں طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے معروف نعت خواں جنید جمشیدکے بارے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طیارے کے حادثے کا سنا تو بہت دکھ اور افسوس ہوامجھے اسی وقت جنید جمشید کیساتھ گزارے وقت کا احساس ہوا ان کا دل بہت بڑاتھا ، میرا جنید جمشید کیساتھ 3 بار ملاقات کا اتفاق ہوا ،میں ان سے حج کے دوران اور لندن میں ملاتھا، جنید ایک اچھے اور مذہبی شخصیت کے مالک تھے۔

بھارتی ادارکار عامر خان نے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنا دوست سمجھتا ہوں اور ان کی دل سے عزت کرتاہوں ۔

Aamir Khan’s video statement on Junaid Jamshed... by thezed-lad

مزید : تفریح