پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کو خوش آمدید ،مطالبات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارہیں:محمد زبیر

پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کو خوش آمدید ،مطالبات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ...
پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کو خوش آمدید ،مطالبات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارہیں:محمد زبیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کو خوش آمدید کہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے ساتھ مطالبات کے حوالے سے مذاکرات پر بیٹھنے کے لیے تیارہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا ہے کہ آیندہ چند دن میں پیپلزپارٹی کے ساتھ انکے چاروں مطالبات پربات کریں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارہیں۔

وزیر اعظم کے پاس ہمارے سوالوں کا جواب نہیں ،آئینی فورم کا استعمال پہلے بھی کیا اورآیندہ بھی کریں گے:اسد عمر

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں اپنے بیان کی وضاحت کی ضرورت نہیں دیگررہنما موجود ہیں،کتنے دن بعد پی ٹی آئی دوبارہ روٹھ جائے گی اس پرکچھ نہیں کہہ سکتا،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں واضح کہا تھا کہ تفصیلات لیگل فورم پردیں گے،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں ہرسال کی داستان نہیں سنائی۔

مزید : اسلام آباد