وزارت خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا

وزارت خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا
وزارت خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا،صوبوں کو اجلاس کا ایجنڈاارسال کر دیا، اجلاس میں وسائل کی تقسیم کے نئے فارمولے پر غور ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ ‘ صوبائی سیکرٹریز خزانہ اور پرائیویٹ ممبرز شریک ہونگے ۔ این ایف سی اجلاس کا ایجنڈا صوبائی وزرائے خزانہ کوبھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر بات ہوگی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق صوبے قابل تقسیم وسائل میں زیادہ حصہ چاہتے ہیں مگر وفاق فی الحال

پرا نے فارمولے ہی توسیع چاہتا ہے اور مذکورہ اجلاس کے دران اس ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں