موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے ڈھائی ماہ بند رہیں گے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈائرکٹر سکولز کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں کردی گئی ہیں ۔ صوبے کے سرد علاقوں کے سکول 16دسمبرسے28فروری تک بند رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے کم سرد علاقوں کے سکول 22 دسمبرسے 10 دن کیلئے بند ہوںگے۔