پشاور بھانہ ماڑی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،3حملہ آور گرفتار

پشاور بھانہ ماڑی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،3حملہ آور ...
پشاور بھانہ ماڑی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،3حملہ آور گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں بھاماڑی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی،تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاو ر کے علاقے بھانہ ماڑی کے قریب3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کردی، ملزمان نے فرارہونا چاہا توپولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے ان کاتعاقب شروع کردیا ،پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو گھیرکر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے تلاشی کے دوران 3 پستول، دستی بم اور مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاتاہم فائرنگ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

مزید : پشاور