راولپنڈی ،محافظ فورس کے اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کولوٹ لیا ،چاروں اہلکاروں کومعطل کر کے گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی ،محافظ فورس کے اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کولوٹ لیا ،چاروں اہلکاروں ...
راولپنڈی ،محافظ فورس کے اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کولوٹ لیا ،چاروں اہلکاروں کومعطل کر کے گرفتار کر لیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے محافظ فورس کے اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کولٹ لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق نوجوان عبدالرشید اہلیہ کے ہمراہ رات گئے گھر واپس لوٹ رہاتھا کہ راستے میں محافظ فورس کے اہلکاروں نے جوڑے کو روک کر دھمکیاں دیں اور نکاح نامہ دکھانے کا مطالبہ کیا تاہم تیس ہزار روپے لینے کے بعد انہیں جانے دیا ۔شہری نے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو واقعے سے متعلق شکایت درج کروائی جس پر سی پی او نے چاروں کو اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔پولیس نے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیاہے ۔ملزم اہلکاروں میں اسد محمود ،محمد منیر ،عمر رزاق اور شکیل شامل ہیں جن کیخلاف پولیس آرڈیننس 155اور راہزنی کی دفعہ 382کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزید : راولپنڈی