حکومت نے ادارے تباہ کردئیے صرف کرپشن کا ادارہ باقی بچا ہے:ڈاکٹر طاہر القادری

حکومت نے ادارے تباہ کردئیے صرف کرپشن کا ادارہ باقی بچا ہے:ڈاکٹر طاہر القادری
حکومت نے ادارے تباہ کردئیے صرف کرپشن کا ادارہ باقی بچا ہے:ڈاکٹر طاہر القادری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں جتنی آوازیں اٹھیں اتنی ہی خیر ہے،حکومت نے ادارے تباہ کردئیے صرف کرپشن کا ادارہ باقی بچا ہے۔

مزید پڑھیں:موقف میں تضاد پر لوگ پھانسی بھی لگ جاتے ہیں، پانامہ پر وزیر اعظم کے متضاد بیانات سے انکی نااہلی یقینی ہو سکتی ہے:سینیٹر اعتزاز احسن

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اداروں کی ذمہ داریاں ہیں کہ تماشہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں ،موجودہ حاکم نے تمام اداروں میں اپنے لوگ تعینات کر رکھے ہیں اور حکومت ایک ایک کرکے تمام اداروں کو تباہ کر رہی ہے،وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے ان کا محاسبہ کرنے والا کوئی نہیں، اس ملک میں صرف ایک ادارہ باقی بچا ہے جس کا نام کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں جتنی بھی آوازیں اٹھیں اتنی ہی خیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سوچنا چاہئے کہ مملکت کے معاملات کس طرف جارہے ہیں سوچنا ہوگا کہ29نومبر تک سرحدوں پر گولہ باری کیوں ہو رہی تھی اور29نومبر کے بعد سرحد پر امن ہوگیا اور اچانک اور یکطرفہ بغیر مذاکرات کے یہ سلسلہ کیسے رک گیا؟۔

مزید : قومی