شاہ محمود قریشی گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے وضاحت کریں کہ کس کی رائے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیااور کس کے کہنے پر فیصلہ واپس لیا :سینیٹر سعید غنی

شاہ محمود قریشی گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے وضاحت کریں کہ کس کی رائے پر ...
شاہ محمود قریشی گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے وضاحت کریں کہ کس کی رائے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیااور کس کے کہنے پر فیصلہ واپس لیا :سینیٹر سعید غنی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وہی رائے ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے ہے، شاہ محمود قریشی کو یوسف رضا گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے اپنی پارٹی کی وضاحت کریں کہ کس کی رائے تھی کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے اور کس کی رائے سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی کی سیاست تضادات کا شاہکار ہے، کبھی کوئی پردہ نشین امپائر کاذکر سننے میں ملتا ہے تو کبھی کوئی اور ڈرامہ رچایا جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی روح میں رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری تحلیل ہوگئے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی ملک اور عوام کے اصل معاملات اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈرامہ بازی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک آواز ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلاتاخیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم کرے کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات پر عمل درآمد سے پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوریت کی بقاء، دہشت گردی کے خاتمے اور راہداری پر قومی اتفاق رائے پیدا ہوگا۔

مزید : قومی