حکومت پارلیمنٹ کووقت نہیں دیتی ،یہ بے نامی کے ماہرہیں ،مستقبل میں اوربھی بے نامی جائیدادیں سامنے آئیں گی:سینیٹر کامل علی آغا

حکومت پارلیمنٹ کووقت نہیں دیتی ،یہ بے نامی کے ماہرہیں ،مستقبل میں اوربھی بے ...
حکومت پارلیمنٹ کووقت نہیں دیتی ،یہ بے نامی کے ماہرہیں ،مستقبل میں اوربھی بے نامی جائیدادیں سامنے آئیں گی:سینیٹر کامل علی آغا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنماسینیٹرکامل علی آغانے کہاہے کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کووقت نہیں دیتی ،یہ بے نامی کے ماہرہیں ،مستقبل میں اوربھی بے نامی جائیدادیں سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں:شاہ محمود قریشی گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے وضاحت کریں کہ کس کی رائے پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیااور کس کے کہنے پر فیصلہ واپس لیا :سینیٹر سعید غنی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف برادران توبے نامی کے ماہرین ،عدالت میں قطری شہزادے کے معاملے کودرست مانیں تومطلب یہ ہے کہ سب بے نامی پرچل رہاہے ،مری کی جائیدادجس ملک نذیرنے تحفے میں دی اس کاکہناہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ جائیدادکب خریدی گئی ،مستقبل میں اوربھی بے نامی جائیدادیں سامنے آئیں گی ۔انہوں نے کہاکہ مری کی جائیدادکیسے خریدی گئی ،اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کووقت ہی نہیں دیتی۔

مزید : اسلام آباد