کرپشن ملک کاکینسر ہردواسے علاج کرنے کی کوشش کریں گے،ملک نذیرنے مری جائیدادکابھانڈاپھوڑدیا:عارف علوی

کرپشن ملک کاکینسر ہردواسے علاج کرنے کی کوشش کریں گے،ملک نذیرنے مری ...
کرپشن ملک کاکینسر ہردواسے علاج کرنے کی کوشش کریں گے،ملک نذیرنے مری جائیدادکابھانڈاپھوڑدیا:عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعارف علوی نے کہاہے کہ کرپشن ملک کاکینسر ہے ،جس کاعلاج ہردواسے کرنے کی کوشش کریں گے ،شریف فیملی کی مری میں جائیدادسے متعلق بھی انکشافات ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت پارلیمنٹ کووقت نہیں دیتی ،یہ بے نامی کے ماہرہیں ،مستقبل میں اوربھی بے نامی جائیدادیں سامنے آئیں گی:سینیٹر کامل علی آغا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ شریف فیملی کی مری میں جائیدادسے متعلق بھی انکشافات ہورہے ہیں ،یہ جائیدادملک نذیرنے کلثوم نوازکے والدکوتحفے میں دی اورملک نذیرنے مری کی جائیدادکابھانڈاپھوڑدیاہے ،انہیں خودمعلوم نہیں کہ جائیدادکب خریدی تھی بے نامی جائیدادوں سے متعلق ابھی اوربھی بہت کچھ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن اس ملک کاسب سے بڑاکینسرہے اوراس کینسرکے علاج کے لئے ہم ہردواسے کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کامعاملہ تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے آگے بڑھاتحریک انصاف کی تحریک کے باعث اس معاملے کی سماعت ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک استحقاق جمع کراناہماراقانونی اورآئینی حق ہے ،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولاگیاجس پرآوازاٹھائیں گے ،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جانے کامقصدہے کہ وزیراعظم کے جھوٹ کانوٹس لیاجائے۔

مزید :

اسلام آباد -