حملوں کا خطرہ ، آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کر دیئے

حملوں کا خطرہ ، آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی بڑھانے ...
حملوں کا خطرہ ، آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کر دیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جیلوں پر قیدیوں کو چھڑانے کے لئے حملوں کی اطلاعات ،آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی سخت کر نے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جیل خا نہ جات میاں فاروق نذیر نے صوبہ بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے خصوصی احکامات جاری کرتے ہو ئے جیل سر براہان کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ حوالاتیوں کو جیل چھوڑنے کے لیے آنے والی گارڈ جیل کے احاطہ تک محدود رہے گی جیل میں داخل نہیں ہو سکے گی۔جیلوں کے دورے پر آئے اعلی افسران کے سال تھ آنے والے گارڈ بھی اسلحہ کے ساتھ جیل میں داخل نہیں ہو سکیں گے ،گاڑیاں بھی جیل احاطہ سے دور پاکنگ ایریا میں کھڑی کرنے کی ہدایات ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کو اطلاعات موصول ہو ئیں تھیں کہ دہشت گرد کسی بھی روپ میں ہا ئی پروفائل قیدیوں کو چھڑا نے کے لیے کارروائی کر سکتے ہیں ۔

مزید : لاہور