زونگ4G نے لمز یونیورسٹی میں 4G وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

زونگ4G نے لمز یونیورسٹی میں 4G وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے ملک کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز)میں 4G وائرلیس ریسرچ لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ جدید ترین سہولیات سے لیس اس لیب کے ذریعے پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹی کے طلبہ اپنی ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی منازل طے کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔زونگ4G ریسرچ لیب کمرشل بیس اسٹیشن سمیت جدید ترین وائرلیس براڈ بینڈ آلات سے لیس ہے جو ٹیچنگ اور ریسرچ کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گی۔اس کیلئے ایک الگ سے 4G نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے ساتھ دی گئی SIMsایک مخصوص نیٹ ورک سے منسلک ہوں گی۔تعلیمی ریسرچ میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زونگ4G ریسرچ لیب جدیدیت کا مرکز ہو گی جو اس یونیورسٹی سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کرے گی۔امید کی جا سکتی ہے کہ اس شراکت داری سے ملک میں ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہو گا جہاں جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نت نئے آئیڈیاز جنم لیں گے اور پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ملک میں سب سے پہلے4G سروسز متعارف کرنے کے ناطے زونگ4G طلبہ اور نوجوان کاروباری افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔گزشتہ چند سالوں کے دوران زونگ4G نے پاکستان میں اپنے انفراسٹرکچر میں وسیع سرمایہ کاری کی ہے تاکہ صارفین کو ٹیلی کام کی بہترین اور جدید ترین سہولیات میسر ہوں۔

زونگ4G پر عزم ہے کہ اس شراکت داری سے ملک سے بہترین ذہنوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ زونگ4G اس وقت پاکستان میں 4G کے70 فیصد سے زائد صارفین کو ٹیلی کام کی تیز ترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔کمپنی پر عزم ہے کہ آئندہ بھی اپنے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ اسی انداز سے جاری رکھا جائے گا۔اسی پس منظر میں کمپنی نے اپنے تمام نیٹ ورک کو 4G پر منتقل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ4G کی تیز ترین4G سروسز اس وقت ملک کے 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...