پاکستانی خواتین کے مطابق شادی کے بعد زندگی کی سب سے بہترین چیز کیا ہے؟ وہ بات جو مردوں کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

پاکستانی خواتین کے مطابق شادی کے بعد زندگی کی سب سے بہترین چیز کیا ہے؟ وہ بات ...
پاکستانی خواتین کے مطابق شادی کے بعد زندگی کی سب سے بہترین چیز کیا ہے؟ وہ بات جو مردوں کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کے بعد خواتین کی نظر میں زندگی کی سب سے بہترین چیز کیا ہوتی ہے؟ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ نے خواتین سے یہ سوال کیا اور ان کی طرف سے ایسے خوبصورت مگر حیران کن جوابات ملے جو ہر مرد کو معلوم ہونے چاہئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے کہا کہ ”شادی کے بعد 24گھنٹے کی ’فوڈ پانڈا سروس‘ میسر آ جاتی ہے۔“ ایک نے جواب دیا کہ ”شادی کے بعد لڑکی کو ایک ایسا شخص مل جاتا ہے جس کے کندھے پر سر رکھ کر وہ رو سکتی ہے، جس کے ساتھ اپنے تمام راز شیئر کر سکتی ہے اور جس سے وہ ہر وقت لڑائی کر سکتی ہے۔“

’اگر خواتین نے اس رنگ کا لباس پہنا ہو تو بات کرنے کی کوشش کرنے والے اجنبی مردوں کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے‘

ایک اور خاتون نے جواب دیا کہ ”شادی کے بعد لڑکی کو ایک ایسا شخص مل جاتا ہے جو اس کی تمام پریشانی بانٹ لیتا ہے اور لڑکی اس پر انحصار کرتی ہے۔“ ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ”شادی کے بعد شوہر کی صورت میں آپ کو ایسا شخص مل جاتا ہے جس سے آپ احمقانہ اور گھٹیاترین مذاق کر سکتی ہیں اور وہ بھی جواب میں برا ماننے اور ہماری شخصیت پر طنز کرنے کی بجائے وہی کچھ کرتا ہے۔“ایک نے کہا کہ ”شادی کے بعد عورت کو کھلی چھٹی مل جاتی ہے، اسے ہر کام کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہتی۔“ایک خاتون نے چند لفظوں میں شادی کے مفہوم کو سموتے ہوئے کہا کہ ”شادی کے بعد سب کچھ مل جاتا ہے، ایک اچھا ساتھی، لڑائی، محبت، قہقہے، خاندان، بچے، سب کچھ۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس