آدمی کی اپنے لیپ ٹاپ پر کی بورڈ کی لائٹ جلانے کی کوشش، ایسے میں اس کے اندر کیا چیز نظر آگئی؟ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑگئے، تمام لڑکے لڑکیاں ضرور اپنا کمپیوٹر چیک کرلیں کہ کہیں اس میں بھی۔۔۔

آدمی کی اپنے لیپ ٹاپ پر کی بورڈ کی لائٹ جلانے کی کوشش، ایسے میں اس کے اندر کیا ...
آدمی کی اپنے لیپ ٹاپ پر کی بورڈ کی لائٹ جلانے کی کوشش، ایسے میں اس کے اندر کیا چیز نظر آگئی؟ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑگئے، تمام لڑکے لڑکیاں ضرور اپنا کمپیوٹر چیک کرلیں کہ کہیں اس میں بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص اپنے لیپ ٹاپ کے ’کی بورڈ‘کی لائٹ چالو کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران اسے ’کی بورڈ‘ کے نیچے ایسی چیز نظر آگئی کہ اس کے ہوش اڑ گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل مائینگ نامی اس شخص کے ایچ پی لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے نیچے ایک ایسی ڈیوائس لگی ہوئی تھی جو کی بورڈ سے ٹائپ کی جانے والی ہر تحریر ریکارڈ کر رہی تھی۔

وہ پرواز جس کے دوران ملازم نے ائیرلائن انتظامیہ سے بدلہ لینے کے لئے پائلٹ کو مار ڈالا اور پھر۔۔۔ دنیا کی تاریخ کا انوکھا اور خوفناک ترین واقعہ
مائیکل مائینگ خود سائبرسکیورٹی تحقیق کار تھا چنانچہ اس نے ایچ پی کے مزید کئی لیپ ٹاپس پر تحقیق شروع کر دی، جس کے بعد اس نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک وہ 460سے زائد ایچ پی لیپ ٹاپس کے کی بورڈز کے نیچے سے یہ ڈیوائس برآمد کر چکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”لیپ ٹاپس میں ’کی لاگر‘سافٹ ویئر پہلے سے ہی انسٹال تھا۔ اگرچہ یہ ’کی لاگر ‘بائی ڈیفالٹ ڈِس ایبل تھا لیکن اگر کوئی ہیکر آپ کے لیپ ٹاپ کا کنٹرول حاصل کرلے تو وہ اس ڈیوائس کے ذریعے آپ کی ہر تحریرتک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔“ اس معاملے پر ایچ پی کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”کمپنی نے لیپ ٹاپس ’سائناپٹکس سافٹ ویئر ‘ خود انسٹال کیا تھا جس کا مقصد ’ڈی بگ ایررز‘ (Debug errors)سے صارف کو نجات دلانا تھا، تاہم اس میں ’کی لاگر کوڈ‘ غلطی سے شامل ہو گیا۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -