کینسر کے بعد صحت یاب ہونے والی نوعمر بھارتی لڑکی کا اسی کے 2 دوستوں نے ریپ کردیا، سڑک کنارے ایک آدمی سے مدد مانگی تو اس نے آگے سے ایسا کام کردیا کہ شیطان بھی ہمت نہ کرے

کینسر کے بعد صحت یاب ہونے والی نوعمر بھارتی لڑکی کا اسی کے 2 دوستوں نے ریپ ...
کینسر کے بعد صحت یاب ہونے والی نوعمر بھارتی لڑکی کا اسی کے 2 دوستوں نے ریپ کردیا، سڑک کنارے ایک آدمی سے مدد مانگی تو اس نے آگے سے ایسا کام کردیا کہ شیطان بھی ہمت نہ کرے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے جہاں بیچ چوراہے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور ملزم کو روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اب وہاں سے ایک لڑکی کے ساتھ ایسی بربریت ہونے کی خبر آ گئی ہے کہ شیطان بھی ایسی درندگی کی ہمت نہ کرے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو¿ میں 15سالہ لڑکی کو اس کے دو دوستوں نے ورغلا کر بلایا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی خون کے کینسر کی مریضہ تھی اور حال ہی میں اس کا علاج ختم ہوا تھا اور وہ صحت یاب ہوئی تھی۔ ان لڑکوں نے زیادتی کے بعد اسے شہر سے دور غیرآباد علاقے میں پھینک دیا۔

پاکستان کا وہ بس سٹیشن جو بچوں کی جسم فروشی کا گڑھ ہے، یہ کہاں واقعہ ہے؟ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ پورا ملک ہل کر رہ گیا

لڑکی دو میل تک پیدل چل کر مرکزی سڑک تک پہنچی جہاں اس نے ایک 45سالہ شخص سے مدد کی درخواست کی۔ اس شخص نے اسے گھر تک پہنچانے کے وعدے پر گاڑی میں بٹھا لیا لیکن وہ بھی اسے ایک ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”میںنے اپنے ایک دوست سے مارکیٹ جانے کے لیے لفٹ مانگی تھی، راستے میں ہمارا ایک اور دوست مل گیا اور وہ بھی گاڑی میں بیٹھ گیا۔ وہ مجھے ورغلا کر ویرانے میں لے گئے۔ ان دونوں کے زیادتی کرنے کے بعد مجھ میں بولنے کی بھی سکت نہ رہی۔ میں بڑی مشکل سے 2میل چل کر مرکزی سڑک تک پہنچی۔ وہاں میں نے اس شخص سے اس لیے مدد مانگی کہ وہ میرے باپ کی عمر کا تھا اور مجھے بھلا آدمی لگا لیکن اس نے بھی میرے ساتھ وہی کچھ کر ڈالا۔میں پھر کئی کلومیٹر پیدل چل کر گھر پہنچی۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس