خبردار! کبھی غلطی سے بھی ابلے ہوئے انڈے کو مائیکروویو میں گرم نہ کریں، یہ سب سے خطرناک چیز ہے کیونکہ۔۔۔

خبردار! کبھی غلطی سے بھی ابلے ہوئے انڈے کو مائیکروویو میں گرم نہ کریں، یہ سب ...
خبردار! کبھی غلطی سے بھی ابلے ہوئے انڈے کو مائیکروویو میں گرم نہ کریں، یہ سب سے خطرناک چیز ہے کیونکہ۔۔۔

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی بہت آسان کر دی ہے لیکن اس کے استعمال میں دانشمندی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ فائدے کی بجائے الٹا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ مائیکروویو اوون کے استعمال میں بداحتیاطی بھی ایک ایسا ہی معاملہ ہے۔ دیگر اشیاءکی طرح بعض اوقات لوگ ابلے ہوئے انڈے کو بھی گرم کرنے کے لئے مائیکرو ویو اوون میں رکھ چھوڑتے ہیں مگر یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

’خواتین کی یہ چیز قدرتی طور پر مردوں سے بہتر ہوتی ہے‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ مردوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

دی مرر کے مطابق امریکی تحقیق کاروں اینتھونی نیش اور لارن وون نے اس معاملے پر ایک تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ابلے ہوئے انڈے کو مائیکروویو اوون میں گرم کرنے کے دوران انڈے کے پھٹ جانے کا واقعہ اکثر و بیشتر پیش آجاتا ہے۔ ابلا انڈہ عموماً مائیکروویو اوون کے اندر ہی پھٹ جاتا ہے، جو کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے یا دوسری صورت میں مائیکروویو اوون سے باہر نکالنے پر بھی پھٹ سکتا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انڈے کی پروٹین کے اندر خلاءہوتے ہیں جن میں نمی اس طرح سے مقید ہو جاتی ہے کہ بلند درجہ حرارت کے باوجود باہر نہیںکل پاتی۔ جب ابلے انڈے کو گرم کیا جاتا ہے تو یہ نمی بھاپ کی شکل اختیار کر جاتی ہے اور اس کا درجہ حرارت پانی کے نقطہ کھولاﺅ سے بھی اوپر چلا جاتا ہے۔ جب یہ دباﺅ بہت بڑھ جاتا ہے تو بعض اوقات انڈہ مائیکرو ویو اوون کے اندر ہی دھماکے سے پھٹ جاتا ہے، لیکن بعض اوقات اسے باہر نکال کر کھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس دوران یہ پھٹ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے اور ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ اُبلے ہوئے انڈے کو کبھی بھی مائیکروویو اوون میں گرم نہیں کرنا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس