’میری بیوی سارا دن ایک ہی کام کرتی ہے اور وہ یہ کہ۔۔۔‘ آدمی نے بیگم کو کس وجہ سے طلاق دے دی؟ جان کر پاکستانی مردوں کو یقین نہ آئے

’میری بیوی سارا دن ایک ہی کام کرتی ہے اور وہ یہ کہ۔۔۔‘ آدمی نے بیگم کو کس وجہ ...
’میری بیوی سارا دن ایک ہی کام کرتی ہے اور وہ یہ کہ۔۔۔‘ آدمی نے بیگم کو کس وجہ سے طلاق دے دی؟ جان کر پاکستانی مردوں کو یقین نہ آئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابوجہ(نیوز ڈیسک)مذہبی راہنما تو عموماً دوسروں کو نصیحت کرتے نظر آتے ہیں کہ معمولی باتوں پر جھگڑا کرکے گھریلو ناچاقی پیدا نہیں کرنی چاہیے لیکن نائیجیریا میں ایک پادری نے چھوٹی سی بات پر اپنا ہی گھر اجاڑ لیا۔ ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کے مطابق 38 سالہ پادری ادیدایو ادی یامو کے پیروکار یہ سن کر حیران رہ گئے کہ پادری نے یہ کہہ کر اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے کہ وہ دن بھر آرام کرتی رہتی ہے، بے حد سست ہے اور گھر کی صفائی بھی ٹھیک طور پر نہیں کرتی ہے۔

خاتون کو اپنے شوہر پر بے وفائی کا شک، بالآخر ایک دن چپکے سے اس کا فون دیکھا تو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، کسی لڑکی کا معاملہ نہ تھا بلکہ۔۔۔

پادری نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتا کیونکہ وہ صفائی ستھرائی اور کھانا پکانے میں بہت سستی سے کام لیتی ہے اور دن بھر آرام کرنے کے سوا اسے کوئی کام نہیں ہے۔ پادری کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی او راس کے دو بچے بھی ہیں جن کی عمریں 5 اور 8 سال ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت میں سماعت کے دوران پادری کی بیوی بھی موجود تھی تاہم وہ خاموش رہی۔ عدالت نے پادری کو ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیا اور میاں بیوی کو ہدایت کی کہ وہ کچھ دن کے لئے غور و فکر کریں اور اپنے حالات کو سدھارنے کی کوشش کریں، بصورت دیگر عدالت طلاق کا حکم جاری کر دے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس