غلطی سے جرمنی بدر کیا گیا افغان مہاجر واپس بلانے کی تیاریاں

غلطی سے جرمنی بدر کیا گیا افغان مہاجر واپس بلانے کی تیاریاں

برلن(این این آئی)ایک افغان باشندے کو طریقہء کار کی غلطی کی وجہ سے جرمنی سے افغانستان بھیج دیا گیا تھا، تاہم اب اسے پاکستان میں جرمن سفارت خانے بلایا گیا تاکہ دوبارہ ویزہ لے سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس افغان باشندے کو دوبارہ جرمن ویزہ دینے کے لیے اسلام آباد میں قائم جرمن سفارت خانے بلایا گیا تھا۔ اس شخص کی شناخت حشمت اللہ ایف کے نام سے کی گئی ہے۔ افغانستان میں جرمن سفارت خانے کی بندش کی وجہ سے اسے پاکستان میں قائم کرنے سفارت خانے جانے پڑا۔ حشمت اللہ اب دوبارہ یورپ پہنچ سکے گا۔حشمت اللہ نے کہاکہ انہوں نے مجھے کہا کہ کچھ ہی روزمیں مجھے ویزہ دے دیا جائے گا۔

تاہم یہ بات فی الحال واضح نہیں ہے کہ حشمت اللہ ایف کب جرمنی کی پرواز لے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...