سربیا میں پھنسے مہاجرین کی زندگی شدید سردی کے باعث بدتر،بے یارومددگار

سربیا میں پھنسے مہاجرین کی زندگی شدید سردی کے باعث بدتر،بے یارومددگار

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کے قریب سرب سرحدی علاقے سِڈ میں سینکڑوں تارکین وطن کئی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور اس وقت یہ یار و مددگار نوجوان شدید نوعیت کے موسم سرما کا سامنا کر رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ نوجوان روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کر کے کروشیا میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں اور سرحد کی بندش کی وجہ سے روزانہ ہی انہیں دوبارہ سربیا میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ہر صبح شدید سردی میں سِڈ شہر کے اس حصے میں واقع ایک پرنٹنگ فیکٹری کی جانب، جو یورپی یونین کے ساتھ سرحد سے پہلے سرب علاقے میں آخری اسٹاپ ہے، یہ نوجوان جاتے ہیں۔ اس پورے علاقے میں پولیس اور مقامی رضاکار ان تارکین وطن پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور بہت سے مغربی یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے رضاکار بھی ان افراد میں کافی، سیب، ابلے ہوئے انڈے اور پینے کا پانی تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔اس علاقے میں ایک جنریٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ یہ تارکین وطن اپنے موبائل فون چارج کر سکیں جب کہ ان تارکین وطن کو یہاں خیمے، جوتے اور کپڑے بھی دیے جاتے ہیں۔ان میں سے چند تارکین وطن نے ایک قریبی جنگل میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاکہ پولیس کی نگاہوں سے بچا جا سکے۔ ان کے کپڑے میلے اور کیچڑ زدہ ہیں اور چہروں پر شدید اور مسلسل تھکن کے آثار بھی نظر آتے ہیں۔خود کو سرج کے نام سے متعارف کروانے والے ایک 28 سالہ افغان مہاجر کے مطابق میرے پاس کچھ نہیں بچا۔

سردی اتنی شدید ہے کہ ہمیں ہر روز یہی گمان ہوتا ہے کہ کل تک ہم مر چکے ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...