اسرائیل سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے،حزب اللہ

اسرائیل سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے،حزب اللہ

بیروت(این این آئی)حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اس جنگجو گروہ اور اس کے اتحادیوں کو اب اسرائیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں اپنے حامیوں سے ٹیلی وڑن پر کیے گئے اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ لبنان میں حزب اللہ کے حامیوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں اس امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی۔

جس میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر