چین ،چھتیں پھلانگنے والا نوجوان62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

چین ،چھتیں پھلانگنے والا نوجوان62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

چنگ شا (آئی این پی ) چین میں سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والا معروف نوجوان 26منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان وو یانگ ننگ بلند عمارتیں پھلانگنے کی شہرت رکھتا تھا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول تھا ، اس کے ساٹھ ہزار سے زیادہ مداح موجود ہیں ، اسے بلندوبالا عمارتیں پھلانگنے کے کرتب دکھانے کاشوق تھا اور اس سلسلے میں وہ روزانہ اپنی تصویریں سوشل میڈیا لوڈ کرتا تھا جسے اس کے مداح بہت پسند کرتے تھے ، گذشتہ دنوں ہوا یوان ہوا سینٹر چنگ شا کی ایک عمارت کو اس نے پھلانگنے کی کوشش کی جو چین کے جنوب مغربی صوبے ہونان میں واقع ہے،ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اس کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اس بلڈنگ کو پھلانگنے کیلئے ایک لاکھ یوآن (200امریکی ڈالر ) کی پیشکش کی گئی تھی ، اسے یہ کرتب دکھانے کی پیشکش کس نے کی ، اس کا ذکر نہیں کیا گیا ، وہ یہ خطرناک کرتب دکھا رہا تھا کہ اچانک سیڑھی پر اس کی گرفت کمزور ہو گئی جس کے باعث وہ 62منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔وویانگ ننگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 8نومبر کو گر کر ہلاک ہو ا تا ہم اس کے مرنے کی خبر گذشتہ روز سوشل میڈیا پر دی گئی ، یہ خبر بھی اس کے مداحوں میں سے میڈیا پر جاری کی گئی جو آج کل شدید صدمے ہیں،بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کے کرتب دکھانے کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور بتایا ہے کہ بچوں پر اس کے اثرات منفی ہو سکتے ہیں تا ہم اب اس کی موت کے بعد اس کے فن کی مذمت نہیں کی جانی چاہئے ۔

مزید : عالمی منظر