بھارت میں کینسر کی نو عمر مریضہ زیادتی کا شکار

بھارت میں کینسر کی نو عمر مریضہ زیادتی کا شکار

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست ہریانہ میں پولیس ایک چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں کئی افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔ادھر ایک اورواقعے میں نوعمر کینسرکی مریضہ سے بھی گینگ ریپ کیاگیا ہے جس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی جہاں سے مبینہ طور پر اسے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کے جسم پر شدید زخموں کے بھی نشان ہیں ۔ کئی افراد اس کا موازنہ 2012 میں دہلی میں ہونے والے بس ریپ واقعے سے کررہے ہیں جس نے پورے ملک کو دہلا کے رکھ دیا تھا اور اس واقعے پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ دیکھا گیا تھا۔

اس بچی کی ماں نے کہا کہ انھیں انصاف چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے ہوگئے ہیں اور ابھی تک پولیس نے کسی کو نہیں پکڑا۔پولیس نے تفتیش کے لیے ان کے شوہر کے تین رشتے داروں کو زیرِ حراست لیا ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ضلعی سطح کیسیاسی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں سمیت مقامی افراد نے اس گاؤں میں جمع ہو کر واقعے کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...