ایرانی دباؤپرمقتول میزائل سازانجینئر کی لاش حوثیوں کی اسپتال میں منتقل

ایرانی دباؤپرمقتول میزائل سازانجینئر کی لاش حوثیوں کی اسپتال میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے چند روز قبل عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ہلاک ہونے والے ایرانی میزائل انجیینیر حسین خسروی کی لاش صنعاء کے ایک اسپتال سے دوسرے میں منتقل کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقتول ایرانی میزائل ساز خسروی کی لاش ’اسپتال 48‘ سے شمالی صنعاء کے علاقے الجراف میں قائم باغیوں کے زیرانتظام الموید اسپتال منتقل کردی ۔اطلاعات کے مطابق ایرانی انجینیر کی لاش کی منتقلی کے دووران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ لاش کی منتقلی مکمل راز داری میں کی گئی ہے تاہم اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ حسین خسروی کو چند روز قبل عرب اتحادی طیاروں کی بم باری میں صنعاء کے نواحی علاقے ارحب میں قتل کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں پر حسین خسروی کی لاش ایران بھجوانے کے لیے سخت دباؤ ہے تاکہ اس کی تہران میں تدفین کی جاسکے۔

مزید :

عالمی منظر -