لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یورپی ممالک بھی شریک ہیں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یورپی ممالک بھی شریک ہیں ، ایمنسٹی ...

تریپولی (آئی این پی ) یمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یورپی یونین کو ٹھہرا دیا ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کی یورپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یورپی ممالک کا ہدف ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔ اس کے لیے یورپی ادارے لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔ ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت بیس ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر