فیصل آباد چیمبرکی کارکردگی میں قائمہ کمیٹیوں کا کلید ی کردار ہے:میاں ادریس

فیصل آباد چیمبرکی کارکردگی میں قائمہ کمیٹیوں کا کلید ی کردار ہے:میاں ادریس

فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر کی مجموعی کارکردگی میں قائمہ کمیٹیوں کو کلید ی اہمیت حاصل ہے۔ تاہم ان کو مزیدموثر ، فعال اور با مقصد بنانے کیلئے تمام کمیٹیوں کے مقاصد اور ٹرم آف ریفرنس سب کو معلوم ہونے چاہیں۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام قائمہ کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبہ کے بارے میں پالیسی سازی میں صدر کی معاونت کا فریضہ بطریق احسن اداکر سکیں۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ چیئرمینوں کا کردار مشاورتی ہے وہ اپنے مسائل اور تجاویز صدر چیمبر کے ذریعے متعلقہ حکومتی اداروں اور حکام تک پہنچا سکتے ہیں لیکن وہ خود اپنی انفرادی حیثیت میں خط و کتابت کرنے کے ہرگز مجاز نہیں۔ انہوں نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں پر زور دیا کہ وہ چیمبر کی رکنیت سازی کو بڑھانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

اور ہر اجلاس میں زیادہ سے زیادہ نئے ممبروں کو لیکر آئیں تاکہ انہیں بھی چیمبر کی کارکردگی کا علم ہو سکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس سلسلہ میں رابطوں کی ذمہ داری رانا سکند ر اعظم پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے ہر ممبر کو وہی عزت اور احترام ملناچاہیے جو میاں محمد ادریس کو ملتا ہے اور اس سلسلہ میں ممبران سے کسی بھی قسم کی بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انجینئر سہیل بن رشید کی ڈیلی گیشن کمیٹی کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پورے سال کا پروگرام ابھی سے طے کرنا ہوگا جبکہ وہ اس سلسلہ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ڈیپ کئی ملکوں کو تجارتی وفود بھیجنے کے علاوہ بیرونی منڈیوں میں لگائی جانیوالی نمائشوں میں حصہ لینے والوں کو مختلف قسم کی مراعات بھی دیتا ہے۔ ا

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...