ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کل تیرہویں وینڈرز کانفرنس کا انعقاد کرے گا

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کل تیرہویں وینڈرز کانفرنس کا انعقاد کرے گا

لاہور(پ ر) ملت ٹریکٹرز لمیٹڈتیز ی سے بڑھتی ہوئی قومی ضروریات اور بین الاقوامی مقابلے کے پیش نظرحکمت عملی وضع کرنے کیلئے14دسمبر 2017ء کو لاہور میں تیرہویں وینڈرز کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی اور اس کا موضوع " معیار اورپیداواری صلاحیت- کامیابی کی کلید" ہوگا۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے 200 سے زائد مقامی وینڈرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ آٹو انڈسٹری میں ٹریکٹر کے سب سے زیادہ پارٹس مقامی طور پر تیار کرنے والا ادارہ ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے بہترین قیمت اور اعلیٰ کوالٹی کے ٹریکٹرز پاکستان میں تیار کیے جا رہے ہیں اور ملک کو قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہورہی ہے.

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...