کینولا کی کاشت پر فی ایکڑ سبسڈی سے کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں،اقتصادی ماہرین

کینولا کی کاشت پر فی ایکڑ سبسڈی سے کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں،اقتصادی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( آن لائن )اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کینولا کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی سے کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں، تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ سے صنعت کاپہیہ تیزی سے گھومے گا، کینولا کی کاشت پر سبسڈی سے کسانوں میں کینولا کی کاشت کے بارے شعور آیا ہے جس کا فائدہ صنعت کو ہوگا

،کینولا کی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کاتحفظ ہوگا،کینولہ کی فصل کیلئے ا?بپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ڈالا جائے، کینولہ اقسام کیلئے ا?بپاش علاقوں میں تین تا چار پانی کافی ہیں،اس سلسلہ میں زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ زرعی سائنسدانوں نے کینولا کی کاشت کے جو اصول مرتب کئے ہیں ان پر عمل کیا جائے اور کینولا پہلا پانی اگاؤ کے 30دن بعد، دوسرا پانی پھول آنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیا جائے،شدید کورے کی صورت میں ہلکی آبپاشی ضرور کریں تاکہ کینولا متاثر نہ ہو اور صنعتکار اس کے بہتر نرخ دے سکے،جب پودے چار پتے نکال لیں تو کینولہ کی چھدرائی کریں،چھدرائی کرتے وقت پودوں کا درمیانی فاصلہ 10تا 15 سینٹی میٹر رکھیں،چھدرائی ہر صورت میں پہلی آبپاشی سے پہلے کرلیں اور کمزور اور بیمار پودے بھی نکال دیں تاکہ صحت مندپودوں کی قیمت بھی کم نہ ہوجائے، کسان کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے ،کینولا اگاؤ خوشحال ہو جاؤمہم ابتداء4 میں ہی کامیاب ہو گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس مہم میں برقی انداز میں تبدیلی آئیگی،تیلدار اجناس کی فروغ کیلئے ہر سطح پر منصوبہ بندی کی گئی ہے،کاشتکاروں میں کینولا کی کاشت میں اضافہ کیلئے ہر قسم کی معاونت کی جارہی ہے،کینولا کی کاشت پر سبسڈی کی فراہمی پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔#/s#
*****

مزید :

کامرس -