معیاری مصنوعات تیار کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، معاشی ماہرین

معیاری مصنوعات تیار کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، معاشی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)صارفین کی ضروریات کے پیش نظر معیاری مصنوعات کی پیداوار سے درآمدات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ معروف معاشی ماہرین نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ صارفین کی ضروریات بدلتی رہتی ہیں جبکہ صارفین معیاری مصنوعات کی خریداری کے حوالے سے بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بہت سے صارفین غیرملکی مصنوعات کے مہنگے ہونے کے باوجود ان کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقامی کمپنیاں مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے 20 فیصد تک کے امیر ترین صارفین کو پیش نظر رکھتی ہیں جبکہ ہماری صارف مارکیٹ کے 80 فیصد حصے کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے۔
، اس لئے متوسط طبقہ کی ضروریات کے پیش نظر معیاری مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے درآمدات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -