عالمی معیشت میں 3 فیصد شرحِ اضافہ رہا،رپورٹ

عالمی معیشت میں 3 فیصد شرحِ اضافہ رہا،رپورٹ

جنیوا (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جنیوا اور دنیا کے متعدد شہروں میں یک وقت 2018ء عالمی اقتصادی صورتحال اور آوٹ لک نامی رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ2017ء میں عالمی اقتصادی اضافہ بہتر ہورہا ہے۔اضافے کی شرح تین فیصد ہے۔2011ء کے بعد یہ تیزترین اضافہ ثابت ہوا ہے۔

عالمی اقتصادی اضافے میں چین کا حصہ ایک تہائی رہا۔ عالمی اقتصادی صورتحال اور آوٹ لک اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی اقتصادی رجحانات کے تجزیے کی ایک کلیدی رپورٹ ہے۔رواں برس یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی اور سماجی معاملات، تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ، اقوام متحدہ کے تحت پانچ علاقائی کمیشنز اور عالمی سیاحتی تنظیم نے مشترکہ طور پر مرتب کی ہے۔رپورٹ میں دنیا بھر میں 2018ء اور 2019ء کے لئے معیشت کی متوقع شرح اضافہ تقریباً تین فیصد برقرار رہنے کی توقع کا بھی ذکر کیا گیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...