حکومت ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لے، راؤ خورشید علی
لاہور(پ ر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث کاروباری برادری میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ،گزشتہ روز اپنے بیان میں راؤ خورشید علی نے کہاکہ پٹرول ، ڈیزل ، بجلی ، کھانے کا تیل ، دالوں سمیت ادویات کی قیمتیں ڈالر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ، جبکہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بھی 320 ارب روپے بڑھ گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ لمحہ فکریہ ہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں ہونیو الے حالیہ اضافے نے مہنگائی کے دروازے پر ایک نئی دستک دے دی ہے اور ملک میں مہنگائی کا سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر چھوٹی صنعتوں اور کاروباری طبقے پر بھی پڑے گا کیونکہ امپورٹ ہونیو الی مصنوعات سمیت راء میٹریل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری لاگت بڑھ جائے گی جس پیداواری شعبوں کو متاثر کرے گی۔ راؤ خورشید علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچنے کا فوری طور پر نوٹس لے ۔