جاپان کی 640ملین کی امداد سے فنی تعلیم کے فروغ میں بہت مدد ملی :عرفان قیصر شیخ

جاپان کی 640ملین کی امداد سے فنی تعلیم کے فروغ میں بہت مدد ملی :عرفان قیصر شیخ

لاہور(پ ر)چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے جاپان (جائیکا) کی پروجیکٹ ہیڈمس میامی میاٹا نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔چیئر مین ٹیوٹا نے اس موقع پر کہا کہ جاپان کی مدد سے ٹیکنیکل ٹیکنالوجی میں ڈی اے ای کے طلبہ کیلئے جائیکا کی 640ملین کی امداد نے ہمارے طلباء کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لا کھڑا کیا ہے انہو ں نے بتایا کہ اس فنڈ سے 200انسٹریکٹرز اور 5000سے زائد طلباء استفادہ کر چکے ہیں۔13گورنمنٹ ٹیکنیکل کالجز کو اپ گریڈ کییا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم مستقبل میں جاپان کے مزید تعاون کے خواہش مند ہیں چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ہمارے 7آفیشلز نے حال ہی میں جاپان جا کر ٹریننگ لی لیکن ان کی خواہش ہے کہ ہمارے طلباء کیلئے بھی جاپان کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ٹیوٹا اور جائیکا کے آفیشلز نے بتایا کہ سلیبس کو ملکی انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھی بڑے پیمانے پر سروے کیا گیا ہے اور سلیبس کو اپ گرڈ کیا گیا ہے۔

گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں 105ملین کی مشینر ی مہیا کر دی گئی ہے جو کہ مشینر ی جو کہ کل مشینری کا 90فیصد ہے جبک باقی مشینری بھی فروری2018تک جاپان سے یہاں آجائے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...