یوتھ انٹر پرینور شپ ایجوکیشن پروگرام کے لیے لمز کا خیبر پختونخوا حکومت سے اشتراک

یوتھ انٹر پرینور شپ ایجوکیشن پروگرام کے لیے لمز کا خیبر پختونخوا حکومت سے ...

لاہور(پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے اسکول آف ایجوکیشن (ایس او ای) اور خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب میں تعلیم اور انٹر پنیور شپ کے فروغ کے لئے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ سروس لیول معاہدہ لمزاور کے پی کے حکومت کے درمیان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی اور خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل یوتھ امور، اسفندیار خان خٹک کے درمیان قلمبند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ معاہدہ ڈاکٹر نقوی اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمینٹ سائنسز ڈاکٹر محمد محسن خان کے درمیان بھی طے پایا ہے۔حکومت خیبر پختونخوا کے اس اہم اشتراک کا مقصد خیبر پختونخوا کے دیہی نوجوانوں کی مہارت ، جذبے اور عز م کو فروغ دینا اورمعاشی شعبے میں روزگار ڈھونڈنے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے انٹر پرینورزکی شناخت اور ان کی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ اپنے خیالات کو قابل اطمینان اور پائیدار کاروباری اداروں میں تبدیل کرسکیں۔

اس پروگرام کے تحت حکومت خیبر پختونخوا اچھے کاروباری تصورات، منفرد مصنوعات اور سروسز شروع کرنے والوں کو فنڈز فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کی تشکیل لمز نے دی ہے جس میں مختلف تربیتی سلسلے براہ راست شامل کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں کم از کم خیبر پختونخوا کی 7جامعات کو منتخب کیا جائے گا جس میں ان جامعات کو ترجیح دی جائے گی جہاں دیہی کمیو نیٹز کے نوجوان انٹر پرینورز کی رسائی ممکن ہو تاکہ وہ کم از کم دو ٹرینیز یا مبصرین کے ساتھ شمولیت اختیار کرسکیں۔ لمز ان سات جامعات کی نگرانی کرے گی تاکہ انہیں ایک سطح پر لایا جاسکے ۔ لمز ان گروہوں کو خود تیار کرے گی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فخر محسوس کررہے ہیں کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ لمز صوبے کی تمام جامعات کو فراہم کی جانے والی نگرانی اور اس سے حاصل کئے گئے تنائج کو سب کے سامنے لائے گی تاکہ اس پروگرام کے اثرات میں اضافہ ہوسکے۔اس تقریب میں سیکرٹری کھیل اور سیاحت محمد طارق خان،خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک، انسٹیٹیوٹ آف مینجیمنٹ سائنسز کی فیکلٹی ممبر شبانہ گل اور اسسٹنٹ پروفیسر انٹرپنیورشپ ڈاکٹر قاضی وحید شامل تھے

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...