مکئی پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمہ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

مکئی پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمہ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، پارلیمانی سیکرٹری ...

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے وضاحت کی ہے کہ مکئی پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمہ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے‘ حکومت کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ فیاض الدین اور دیگر کے حکومت کی جانب سے مکئی پر درآمدی ڈیوٹی کے متوقع خاتمہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ گندم پر درآمدی ڈیوٹی پانچ فیصد‘ کسٹم 11 فیصد ہے ٗمکئی پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ پولٹری انڈسٹری کی جانب سے یہ مطالبہ ضرور ہے کہ یہ ڈیوٹی ہٹائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاشتکاروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ شیخ فیاض الدین کے سوال کے جواب میں انہوں نے زمینداروں کو پہلے بھی تحفظ دیا اب بھی دیں گے ٗگنے کی بھرپور کاشت ہوئی ہے۔ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کا گنا دو ماہ سے خریداری میں تاخیر ہے ٗپنجاب میں اب شروع ہو رہا ہے ٗ ملک میں حکومتی اقدامات سے زرعی پیداوار بڑھی ہے۔

مزید : کامرس