عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،ایاز موتی والا

عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،ایاز موتی والا

کراچی (این این آئی)کراچی تاجر الائنس اور عام آدمی کے چیئرمین ایاز موتی والا نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں کچی آبادیوں اور گوٹھ تباہ حال ، بیماریوں ، لینڈ مافیا اور ان سہولت کاروں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں ، کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا کوئی پرسان حال نہیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں گوٹھوں اور کچی آبادیوں کا کردار مثالی ہے ریاستی ادارے اور حکومت لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرے حکومت کو چاہئے کہ وہ لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کاروائی کیلئے بلا امتیاز اقدامات کرے ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ’’کاگف‘‘ مشاورتی کمیٹی کے ممبران ، عامر ضیاء ، علامہ سید محسن کاظمی ، خورشید عالم ، محمد جنید اور دیگر شامل تھے’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے اس موقع پر ایاز موتی والا کی سماجی اور فلاحی خدمات کے پیش نظر انہیں کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی مشاورتی کمیٹی کا مرکزی چیئرمین مقرر کرتے ہوئے تقررنامہ انہیں دیا اور ایاز موتی والا سے بحیثیت چیئرمین مشاورتی کمیٹی کے عہدے کا حلف جسٹس آف پیس عامر ضیاء نے لیااس موقع پر ایاز موتی والا نے ’’کاگف‘‘ اور چیئرمین صاحبزاداحمد عمران نقشبندی مرشدی کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے 37سالہ خدمات کو سرہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلاحی اداروں کا بغیر معاوضہ عوام کی خدمت کرنا قابل تحسین ہے ۔

کیوں کہ فلاحی ادارے ملک و قومی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس مں سے ایک کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ہے جو 37سالوں سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے کروڑوں مکینوں کو مالکانہ حقو ق اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے بلا امتیاز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی روشنیان پھر سے بحال ہورہی ہیں مگر افسوس Kالیکٹرک نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے بجلی کی عدم فراہمی اور طویل لوڈ شیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل ہے بدعنوانوں کے محاسبے کے لئے محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی سے ہی وطن عزیز کا دفاع مستحکم اور پاکستان مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ کچی آبادیاں اور گوٹھ تباہ حال، بیماریوں اور لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں کی آماج گاہ بنے ہوئے ہیں ان کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں آئین پاکستان کے تحت ہر شہری خصوصاً متوسط کم آمدنی والے شہریوں کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو درپیش مسائل حکومتیں ترجیح بنیادیوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر بنیادی سہولیات سے محروم اس محرومی کے خاتمے کی ذمہ داری ریاست کی ہے حکومت بجٹ میں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے خصوصاً کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو پانی ، روزگار تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہانہ اورغیر ضروری اخراجات کم کرکے ترقیاتی منصوبے بنائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا با وقار کردار اور جمہوریت کی آبیاری کے لئے مثبت فیصلے قابل تحسین ہیں کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں ہی قوم کی بقاء ہے حکوت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبرز نے سرکاری اراضیوں کو فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور کچی آبادیوں اور گوٹھ کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کرکے مظلوم مکینوں کو بد نام کیا ہے لہٰذا حکومت فوری طورپر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں مکینوں کو لینڈ گریبرز اور ان کے سہولت کاروں سے نجات دلائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں کرپشن مافیا کے راج اورجعلی ڈاکیومنٹیشن کے ذریعے لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے گوٹھوں کوکچی آبادیوں میں تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف تحقیقات کے لئے فوری طورپر جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ ’’کاگف‘‘ کا 37واں یوم تاسیس انتہائی جوش و جذ

مزید : کامرس