پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں:انڈونیشی سفیر

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں:انڈونیشی سفیر

اسلام آباد (آن لائن)انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے مابین گہرے مذہبی، سیاسی، ثقافتی و تجارتی تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کا نجی شعبہ بھی دو طرفہ تجارت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ا نڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون بڑھانے اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ زرعی شعبے خصوصا حلال فوڈ پراڈکٹس میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے اورحلال فوڈ پراڈکٹس کی ایکسپورٹ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انڈونیشیاکے سفیرنے مزید کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ہم زراعت،حلال فوڈ پراڈکٹس،ٹیکسٹائل، لیدر اور ٹیلی کام کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر اگلے ماہ (جنوری میں) ایک اعلیٰ سطحی بزنس ڈیلیگیشن کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔۔#/s#

مزید : کامرس