معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرا ئی:سونم کپور

معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرا ئی:سونم کپور
معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرا ئی:سونم کپور

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے صنفی بنیادوں پر معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرائی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹر ویو میں سونم کپورکا کہناتھا کہ فلم انڈسٹری میں اداکاروں اورا داکاراؤں کے مابین معاوضوں میں عدم مساوات برتی جاتی ہے جس کے باعث متعدد فلموں میں کام سے انکار کر دیا۔حال ہی میں مجھے ایک فلم کی پیشکش کی گئی جس کے لئے مجھے دوسرے اداکار کی نسبت بہت ہی کم معاوضہ دیا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آخری فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا جس کے باعث ہم اچھا معاوضہ نہیں دے سکتے جس پر میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...