مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ،پرویز ملک

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ،پرویز ملک

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔ ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں،جن سیاسی عناصر نے اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گے، پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیا ہے،ہمیں صبر وتحمل، برداشت اور ہمت سے کام جاری رکھنا ہے، اسی طرح منصوبے میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ ممکن ہے،عظیم منصوبے پر 24گھنٹے کام کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،اسد اشرف،ڈپٹی میئرز راؤ شہاب الدین، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،بلال بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم اندھیروں اورمشکلات میں تھی تو یہ لوگ منفی سیاست میں مصروف تھے ۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...