ملک کو تخریبی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے،شاہ اویس نورانی

ملک کو تخریبی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے،شاہ اویس نورانی

لاہور( لیڈی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملک کو تخریبی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے۔ طویل مدتی نگران حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔ طاہر القادری کا کنٹینر اب ناکارہ ہو چکا ہے۔

ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو سیاست کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ سینٹ الیکشن سے پہلے حکومت گرانے کی سازش ناکام ہو گی۔ ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں اس لئے قومی قائدین سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہ اویس

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...