سمندر پار مقیم پاکستانی کا مکان اور دکانیں ناجائز قابضین سے واگزار

سمندر پار مقیم پاکستانی کا مکان اور دکانیں ناجائز قابضین سے واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے )سمندر پار مقیم پاکستانی کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان اور دکانیں ناجائز قابضین سے واگذار کرا لی گئیں ۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )پنجاب شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم محمد عباس نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ بعض افراد نے ان کے بٹرروڈ،نیا نوکھر، فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں واقع 4 مرلہ کے مکان اور 4 دکانوں پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے، جن کو واگذار کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شیخوپورہ کو بجھوائی گئی جس کے ارکان نے پولیس کی مدد سے مذکورہ مکان اور دکانیں خالی کروا کے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کیا۔ شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے ازالے کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ان کی شکایات ترجیجی بنیادوں پر حل کی جائیں گی۔