آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل

دسمبر13 بد ھ۔ آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

برج ثور

دسمبر13 بد ھ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

برج جوزا

دسمبر13 بد ھ۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

برج سرطان

دسمبر13 بد ھ۔ تلخ کلامی اور تنائو کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

برج اسد

دسمبر13 بد ھ۔ تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔ ماتحت افراد کا تعاون حاصل ہو گا۔

برج سنبلہ

دسمبر13 بد ھ۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

برج میزان

دسمبر13 بد ھ۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

برج عقرب

دسمبر13 بد ھ۔ دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

برج قوس

دسمبر13 بد ھ۔ کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

برج جدی

دسمبر13 بد ھ۔ شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

برج دلو

دسمبر13 بد ھ۔ کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاء حل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔

برج حوت

دسمبر13 بد ھ۔ دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید : مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...