سیاست کھیل تماشا نہیں ،عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے،عبدالمجید چن

سیاست کھیل تماشا نہیں ،عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے،عبدالمجید چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹر،مسلم لیگ(ن)لاہور پی پی153سے ن لیگ کے امیدوار چوہدری عبدالمجید چن نمبردار نے کہا ہے کہ سیاست کھیل تماشا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، سیاست کو تماشا بنانے والے شعبدہ بازوں اور ان سیاسی عناصر کے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے،عوامی خدمت سے عاری ان سیاستدانوں نے صرف عوام کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ان عناصر کو اپنے منفی طرز عمل کا حساب دینا ہوگا اور 2018ء کے عام انتخابات میں ان دھوکے بازوں کوایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑیگا اوربا شعور عوام ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔