شدید سردی،چڑیا گھرمیں جانوروں کے پنجروں میں ہیٹر لگا دیے گئے

شدید سردی،چڑیا گھرمیں جانوروں کے پنجروں میں ہیٹر لگا دیے گئے

لاہور(لیڈی رپورٹر) شدید سردی میں چڑیا گھر کے جانوروں کو سردی کے منفی اثرات اور ممکنہ بیماریوں سے بچانے کے لئے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی طرف سے ان جانوروں کے پنجروں میں نہ صرف سردیوں سے بچاؤ کے لئے گرم ہیٹر لگادئیے گئے ہیں بلکہ ان جانوروں کی خوراک میں بھی سردیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی خوراک مہیا کی جارہی ہے تاکہ جانور شدید سردی کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کے ڈائریکٹر علی حسن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی سردیوں کا آغاز ہوا تھا تو تب سے ہی ہم نے چڑیا گھر کے جانوروں کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کردئیے تھے لیکن جیسے ہی گزشتہ روز بارش کے بعد شدید سردی میں اضافہ ہوا تو ہم نے موسمی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان جانوروں کے پنجروں میں وہاں کے ٹمریچر کو مناسب حد تک رکھنے کے لئے خصوصی ہیٹر لگا دئیے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ جانور تندرست ہیں اور انشااللہ تعالی آئندہ بھی جانور محفوط رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...