شہری دفاع کی تنظیم نو،17ایگزیکٹو وارڈنز بھرتی کر لئے گئے

شہری دفاع کی تنظیم نو،17ایگزیکٹو وارڈنز بھرتی کر لئے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر قاری عالم شیر نے تنظیم شہری دفاع کی تنظیم نو کی ہے جس کے تحت سول ڈیفنس آفیسر لاہور قاری عالم شیر نے نئے 17ایگزیکٹو وارڈنر بھرتی کر لئے ہیں جو رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات سول ڈیفنس میں سرانجام دیں گے۔یہ 17ایگزیکٹو وارڈنر تنظیم شہری دفاع کو مضبوط کرنے کے علاوہ رضاکاروں کی ایمرجنسی ڈیوٹی کویقینی بنائیں گے جبکہ رضاکاروں کی خصوصی ٹریننگ دلوانے کا اہتمام بھی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...