کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کو جلد تعبیر دیں گے ، منشاء اللہ بٹ

کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کو جلد تعبیر دیں گے ، منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ماسٹر ٹرینر نے یونین کونسل کی سطح پر دیگر بلدیاتی نمائندگان کو ٹریننگ دے کر عملی کام شروع کر دیا ہے جس سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے بہترین مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہات کسی بھی ملک کی زرعی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے۔اور دیہی علاقوں میں صفائی کا نامناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا ریا ہے۔ انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کاآغازکر دیاہے۔ جس کے تحت 18ارب 59 کروڑ روپے کی خطیررقم سے پنجاب کے 3200 دیہاتوں میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کومناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام وضع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔ اور یہ پروگرام بھی اُنہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اربن یونٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے د یہاتوں سے کوڑے کرکٹ کے خاتمے لئے ایک جامع لائحہ عمل کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو کسی بھی معاشرے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی وضاحت کی محتاج نہیں۔ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘گاؤں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے ۔

وزیر بلدیات