مسلم لیگ(ن) ملک کو منزل کے قریب لے آئی

مسلم لیگ(ن) ملک کو منزل کے قریب لے آئی

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے اورملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تبدیلی کے وعدوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اورہمارے ترقیاتی منصوبے اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے ۔گزشتہ حکومتوں نے اپنے ادوار میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی جبکہ ہمارے دور میں بجلی کے کارخانے ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے قوم کو طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی گئی ہے اورتوانائی کے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا بڑا کریڈٹ ہے۔ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیااور خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔

رانا ارشد

مزید : میٹروپولیٹن 1