رینجرز نے شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

رینجرز نے شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ...
رینجرز نے شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پا کستان آن لائن) کراچی میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر رینجرز کی ٹیم پہنچی توملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔ رینجرز کو آتے دیکھ کر انہوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن رینجرزکی جانب سے بھرپورجوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی تاہم فرار ملزم کی گرفتار ی کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

کراچی -