عوام دور رس تبدیلی کے لئے پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دیں

عوام دور رس تبدیلی کے لئے پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دیں

لاہور(جنرل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ عوام دوررس تبدیلی کیلئے مصطفی کمال اور پاک سرزمین پارٹی کاساتھ دیں۔عوام کو مشاورت اور اقتدارمیں شریک کرنا ہماری سیاست کامحور ہے۔مصطفی کمال نے منافرت اورصوبائیت کی بجائے پاکستانیت کی بنیادپرعوام کومتحدومتحرک اورمنظم کرنے کابیڑااٹھایا ہے۔مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی عوامی انقلاب کاراستہ ہموار کرے گی ۔عوام کے حقوق پرڈاکے مارنیوالے آج احتساب شروع ہونے پر مگرمچھ کے آنسوبہارہے ہیں۔اگرعام لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفید نہیں ہوتے تواس صورت میں یہ نظام کوئی معنی نہیں رکھتا۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ اگرعوام کواپنامعیارزندگی بلندکرنا اوراپنے بچوں کواستحصال سے بچانا ہے توانہیں چہروں کے ساتھ ساتھ ریاستی نظام کوبھی بدلناہوگا،اس تبدیلی کیلئے انہیں پی ایس پی سے زیادہ موزوں کوئی پلیٹ فارم نہیں ملے گا۔پاکستان میں تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ووٹ کادرست استعمال ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آمرانہ اورجمہوری نظام نے عام آدمی کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا کیونکہ موروثی سیاست نے جمہوریت کے حسن کوگرہن لگادیا ہے۔موروثی سیاست کیخلاف سیاسی مزاحمت نہ کرناغلامی قبول کرنے والی بات ہے ۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1