کر پٹ سیاستدانوں کو ایوانو ں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے

کر پٹ سیاستدانوں کو ایوانو ں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کر پشن بھی جمہوریت پر شب خون ہی ہے کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانو ں نہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی ہونا چاہیے ‘حکمران خود ہی بروقت انتخابات نہیں چاہتے جسکے لیے بہانہ بنائے جا رہے ہیں ‘حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک آگے بڑ ے گا۔ وہ لوہا مارکیٹ میں الحاج بشیر احمد کی زیر قیادت ہونیوالے تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن محمد مدنی ‘ذوالفقار احمد ملک ’ثناء الحق اور میاں طلحہ سمیت دیگر بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1