اعظم کلاتھ مارکیٹ کے مسائل جلد حل کرلیں گے

اعظم کلاتھ مارکیٹ کے مسائل جلد حل کرلیں گے

لاہور(سٹی رپورٹر)اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر حافظ عابدعلی نے کہاہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں مسائل کے خاتمے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں ۔ ٹریفک کا اژدھا م ، سیوریج کے سنگین مسائل اور لٹکتی الیکڑک وائرز کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہیں ۔ سی ٹی او رائے اعجاز احمد کے تعاون سے پارکنگ پلازہ اور ٹریفک کنڑول سسٹم ودیگر بنیادی ضروریات کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے حل کررہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ ایشیاء میں کپڑے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ۔ تاجروں کی کروڑوں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تاجروں کے مسائل جلد حل کرلیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1